ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو گھر میں گھس کر تشدد کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملز م محمدندیم خان نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے رواں سال مقدمہ نمبر 664/26درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے اور اب مجھے گھر میںگھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔