ملتان (سٹاف رپورٹر)قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں اجتماع میلاد ، حاجی محمد سلیم عطاری کا خصوصی بیان،تفصیل کے مطابقدعوت اسلامی کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ دعوت اسلامی حاجی محمد سلیم عطاری نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے اجتماع سے سیرت النبیؐ اور آمد مصطفیٰ ؐکے حوالے سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی سیرت مصطفیٰ ؐکے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔