ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ گلگشت کی کارروائی، ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ریکارڈیافتہ ملزم گرفتار ، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمدعرفان عرف لنگڑی کو گرفتار کر لیا،ملزم نے سینٹرل جیل ملتان کے ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات کی تھی جب کہ مزید پڑتال ریکارڈ کرنے پر ملزم ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگروارداتوں میں سابقہ ریکارڈیافتہ پایا گیا۔