ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اجتماعی زیادتی سمیت زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔راجہ رام پولیس کو صائمہ نے بتایا کہ آٹھ ماہ قبل آصف سے ملاقات ہوئی جو میرے شوہر کا دوست تھا تعلقات استوار ہونے پر میرے ساتھ جنسی زیادتی کی اور وڈیو بنالی آصف نے مجھے وڈیو دکھاکر بلیک کرنا شروع کردیا جس نے مجھ سے نقدی اور دوتولہ سونا لیاآصف سعودی عرب روانہ ہوگیا جس نے سعودی عرب سے کال کرکے اپنے دوستوں عامر اور جاوید شاہ کے پاس بھیجا دونوں نے مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید رقم کیلئے بلیک میل کرتے رہے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 405/26 بجرم 376/292 درج کرلیاجبکہ صدر شجاع آباد پولیس کو سونیا نے بتایا کہ ملزم غلام عباس نے دو نامعلوم کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا نامعلوم پہرہ دیتے رہے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 504/26 بجرم 376 درج کرلیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔