ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے گھر سے بھاگا گمشدہ بچہ ورثاء کی تلاش کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا گیا 10 سالہ واجد ولد اکرم کو قطب پور کے علاقے سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو شعبہ فیملی ٹریسنگ اینڈ فالو اپ ٹیم کی جانب سے بذریعہ فیلڈ آپریشن بچے کے گھر اڈہ بم موڑ جلالپور پیر والا والدہ ثمینہ بی بی کے حوالے کیا گیا ۔