• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ کی اطلاع پر پہنچنے والےپولیس اہلکاریرغمال ، تین تھانوں کی نفری موقع پر پہنچ گئی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) کمرے میں آگ لگانے کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس کو یرغمال بنائے جانے والے اہلکاروں کو بچانے کیلئے تین تھانوں کی نفری موقع پر پہنچ گئی دوافراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ کچھی آبادی طارق آبادسے حنا نے اطلاع دی کہ میرے بہنوئی اکبر نشہ کا عادی کمرے کو آگ لگادی ا طلاع پر سب انسپکٹر شہبازاور کانسٹیبل سلیمان موقع پر پہنچے اکبر کو گرفتار کرلیا جس کا بھائی اصغر نے علاقہ کے آٹھ سے دس مرد و خواتین کو جمع کرکے ملازمین سے مزاحمت شروع کردی مبینہ یرغمال بنالیا ۔ ملازمین کے ساتھ مزاحمت و یرغمال کی کال پر بازیابی کیلئے تین تھانوں چہلیک کینٹ اور جلیل آباد کے ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اکبر اور اصغر کو گرفتار کرلیا دیگر افراد رفوچکر ہوگئے ۔ پولیس نے ملازمین کو مبینہ بازیاب کراکے گرفتار افراد کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید