• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانزیب گیلانی وفات پا گئے،نماز جنازہ ادا،قل خوانی کل ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) درگاہ عالیہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سیدمحمد زوہیب گیلانی کے بھائی مرحوم فواد گیلانی کے صاحبزادے جہانزیب گیلانی وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ دربار موسی پاک شہید میں ادا کی گئی نماز جنازہ قاری رکن الدین قادری نے پڑھائی اس موقع پر مخدوم غلام یزدانی گیلانی،عمرفاروق خان بابر،مخدوم عمران الحسن گیلانی‘ مخدوم عامر الحسن گیلانی،علامہ فاروق خان سعیدی،سلمان گیلانی‘ ڈاکٹر صدیق خان قادری،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی اور دیگر سیاسی‘ سماجی رہنماوں، تاجروں نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی بخشش اور بلندی درجات کے لیے مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی نے دعا کرائی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب کل سوموار سہ پہر 5بجے بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ بچ ولاز میں منعقد ہو گی۔
ملتان سے مزید