• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم المعصوم پاکستان اور بزمِ حسان بن ثابت کے زیرِ اہتمام میلادِ رسول ﷺ کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) بزمِ المعصوم پاکستان اور بزمِ حسان بن ثابت کے زیرِ اہتمام سالانہ میلادِ رسول ﷺ کانفرنس جامعہ مسجد غریب نواز میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت معروف سماجی و مذہبی شخصیت حاجی مرزا عبدالرشید نے کی، جبکہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ججی ڈوگر اور پیر مرزا افضال حسین نقشبندی مہمانانِ خصوصی میں شامل تھے۔​کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت کے مہتممِ اعلیٰ معروف عالمِ دین علامہ قاری محمد رب نواز سعیدی، جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، اور علامہ قاری محمد اسماعیل سعیدی نے کہا کہ عیدِ میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں منانا، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ با سعادت کے موقع پر محافل کا انعقاد کرنا اور کثرت سے ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام کرنا ایمان کا حصہ اور عاشقانِ رسول کا شعار ہے۔
ملتان سے مزید