• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او ملتان کی تھانہ بہاؤالدین زکریا میں کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی طرف سے تھانہ بہاؤالدین زکریا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری کے دوران ڈی ایس پی گلگشت ارشد قیوم ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور جملہ تفتیشی افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھےسی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنےاورشہریوں کے مسائل سن کر ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اورسائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائےسی پی او ملتان نے مدعیان مقدمہ کی ریکور شدہ موٹرسائیکلز، نقد رقم اور دیگر برآمدگی کھلی کچہری کے دوران ان کے حوالے کی ۔
ملتان سے مزید