ملتان(سٹاف رپورٹر ) نیوٹریشن انٹرنیشنل کے لارج سکیل فوڈ فورٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت ضلع مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈی جی خان، تونسہ اور راجن پور کے نمک کارخانہ داران کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد نمک کی مؤثر آئیوڈائزیشن، فوڈ فورٹیفیکیشن کے معیارات اور فوڈ سیفٹی سے متعلق تکنیکی معلومات کو مزید مستحکم کرنا تھا، سیشنز کے دوران شرکاء کو آئیوڈین کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، خوراک میں آئیوڈین کی شمولیت کی اہمیت، نمک کی درست آئیوڈائزیشن کے طریقہ کا اورآئیوڈائزڈ نمک کے بین الاقوامی معیارات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔