ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔مخدوم رشید پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ دوران چیکنگ ناجائز منافع خوری ملزم کاشف کو چیک کیا گیا جو ناجائز منافع خوری کیساتھ ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے ارتکاب جرم میں پایاگیا عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔