کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجود اسکے رہائشی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،بجلی، پانی کےبحران ٹوٹی سڑکوںو دیگر مسائل سے پریشان عوام حقیقی تبدیلی چاہتےہیں،کراچی کے مسائل کے حل کیلئےجامع اور عملی اقدامات کئےجائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں کورنگی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہزرداری لیگ کی حکومت کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔