کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے اسلام آباد کے سینئر صحافی احتشام عباسی پر بہیمانہ تشدد کی شدید مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی پر تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کر کےقرار واقعی سزا دی جائے۔ پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم، سیکریٹری جنرل شکیل احمد، سیکریٹری فنانس شہر بانو، ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث صحافی برادری میں بے چینی پھیل رہی ہے۔