• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، دیرپا امن کا واحد راستہ، کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف، امہ کے اتحاد کی ضرورت، پرشکیان

}‘

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہاہے کہ اسلام آباد ایم اویو کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھانا خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے واحد قابلِ عمل راستہ ہے‘پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران اوروہاں ہونے والے تعمیری روابط سے اچھے نتائج کی امید ہےجبکہ ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عصرحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت اہمیت کا ذکر کیا۔ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ وزیراعظم نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے تحمل، ضبط و برداشت اور مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔علاوہ ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید