کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے میں خواتین کے تنازعہ میں ایف آئی آر کے خلاف خاتون نور العین اور ان کے بھائی سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزاروں نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ درخشاں تھانے میں مریم رضا کی مدعیت میں درج ایف آئی آر غلط، جھوٹی اور غیر قانونی ہے۔