کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کو پاکستان کی ایک بہت بڑی قانونی اور سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے میں کوئی بھی ترمیم یا تبدیلی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے۔