کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے نو کچاہ اور واشک میں ٹارگٹڈ آپریشنر کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 15 دہشت گردوں کوہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، گولہ بارود برآمد کرلیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرئع کے مطابق چاغی کے علاقے نو کچا ہ میں سیکورٹی فورسز کا قافلہ ریکوڈک پراجیکٹ کی گاڑیوں کو لے کر آرہا تھا کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔