اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کے استنبول میں پہلے اجلاس سے قبل ترک وزیر دفاع یاشار گولر کی پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف سے ملاقات ہوئی جس میں ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ترک قیادت نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ۔ ادھر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کردہ سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف ، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور استنبول میں اپنے ترکیہ اور سعودی ہم منصبوں کیساتھ شرکت کی،یہ بات پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتائی گئی۔