اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سانحہ پمز پر اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست میں استفسار کیا کہ کیا ابھی تک ای ڈی پمز کے حوالہ سے ذمہ داری فکس ہوئی ہے؟ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ بہت خوفناک واقعہ ہے جس میں 14 بچوں کی جانیں گئیں ۔ عدالت نے وفاق کو کیس میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا اورجوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست پر وزیر اعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ اور کارروائی کی تفصیلات طلب کر لیں ۔