• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کی استنبول میں سعودی اور ترک وزراء سے ملاقاتیں

اسلام آباد (طاہر خلیل)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ ترکیہ کے دوران استنبول میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی،آرمی چیف نے ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات کی، جبکہ ترک وزیر دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بائرکتار اوغلو سے بھی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید