• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس، کتنا ٹیکس لگائیں غور کررہے ہیں، بلال بن ثاقب

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے ڈیجیٹل آلات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کامطا لبہ کردیا، یہ مطالبہ گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا جبکہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بتایا کہ 4کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس منسلک ہیں ، کتنا ٹیکس لگائیں غور کر رہے ہیں،ورچوئل اثاثہ جات سے متعلق کاروبار کرنے والوں کو رجسٹریشن مکمل کرنے کیلئے 5 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے ۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے حکومت کی اس پالیسی پر سوال اٹھایا کہ ایک جانب مفت لیپ ٹاپس اور موبائل فونز کی فراہمی کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایسے ٹیکسز عائد کیے جا رہے ہیں جو ان اقدامات کے فوائد کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیبلٹس کو ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رکھا جائے۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ٹیکسوں کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر اور پیداواری صلاحیت کم ہو رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید