• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدے کا نام تبدیل، مکہ دفاعی اتحاد، پہلا سیکرٹری جنرل پاکستان، ہیڈ کوارٹر ریاض میں ہوگا

اسلام آباد /استنبول(نیوزرپورٹر/جنگ نیوز) استنبول میں پاکستان‘ ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ‘ وزرائے دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ تین ملکی معاہدے کو مکہ دفاعی اتحاد کہا جائے گا۔دفاعی معاہدہ کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں ہے اور اس میںمصرسمیت دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں تینوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس مقصد کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض میں مستقل سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا جس کی سربراہی سیکریٹری جنرل کریں گے‘ابتدائی تین برس کے لیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہوگا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک دفاعی صنعت میں تعاون، مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری اور پیداوار، اور مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید