اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کرلیا،حکام کا کہنا ہے کہ نئے رولز کے تحت سرکاری افسر ذاتی /آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کرسکتے ،چیئر مین قائمہ کمیٹی سنیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ متعدد سرکاری افسران ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر فعال ہیں اور ان پلیٹ فارمز کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔