کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ دہلی اسکول کریم آباد کو سیل کرنے کے خلاف پیر کو طلبہ اور اساتذہ نے احتجاج کیا جب کہ بچے تالا توڑ کر اسکول میں داخل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسکول کے 1500 سے زائد طلبہ پیر کی صبح اسکول کے سامنے جمع ہوگے اور احتجاج شروع کردیا مظاہرین اسکول کے باہر بیٹھ گئے اور اسکول نہ کھولنے پر سڑک پر ہی کلاسیں لگانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر طلبہ پلے کارڈز لے کر سڑک پر کھڑے ہو گئے اور اسمبلی شروع کر دی۔پرنسپل اسکول علی خان کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کو کہیں منتقل نہیں کر سکتے۔ طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔