• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر وزارت آئی ٹی، اطلاعات، داخلہ، قانون، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر نے گذشتہ روز سوشل میڈیا قانون سازی متعلق شہری وقاص ناصر کی درخواست کی سماعت کی ، جلال حیدر ایڈووکیٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے عمر کی تصدیق کا موثر نظام بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلنگ، آن لائن ہراسگی اور نقصان دہ مواد سے محفوظ بنانے کے لئے قانون سازی اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لئے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کا حکم دیاجائے۔
اہم خبریں سے مزید