دبئی (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ میں پاکستان کے بیٹر امام الحق کی موجودہ انجری کے بعد ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی، امام کو بھاری جرمانے اور پابندی کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ میں ان کی انجری پر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ پی سی بی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا۔ ان پر نیوزی لینڈ کی تیز اور مشکل وکٹ پر اوپننگ سے بچنے کی کوشش کا الزام سامنے آیا تھا، انہوں نے انگوٹھےپر مبینہ طور پر سیاہ نشان لگایا تھا۔ پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے انہیں جعلی انجری بتانے کا ذمہ دار قرار دیااور پابندی کی سفارش کی تھی ۔ 28 مارچ 2025 کو انڈور نیٹ سیشن میں ان کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی، ایکسرے میں فریکچروغیرہکے شواہد نہیں ملے تھے۔