کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافیوں ادریس علی اور کامران یوسف نے کہا ہے کہ جنگ بڑھانا نہ بڑھانا یہ فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے، بہت سی امیدیں موجود ہیں اور پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ کوئی سفارتی حل نکال لیا جائے۔ ماہرین کرکٹ احمد شہزاد، راشد لطیف اور سکندر بخت نے کہا کہ پی سی بی کے سیٹ اپ کے پاس بھی نہ کوئی پلان اے ٹھیک تھا نہ ہی بی موجود ہے۔ پاکستان کی سائیڈ اس وقت بہت کمزور ہے، ہماری ساری باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کررہے تھے جبکہ میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ میر رضا کیس آج بھی معمہ بنا ہوا ہے ۔