لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب میں کرپشن کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بدعنوان سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فری ہینڈ دے دیا۔ پولیس، ریونیو سمیت تمام محکموں میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر جنگی بنیادوں پر عملدرآمد، باڈی کیمروں سے افسران کی نگرانی کا فیصلہ ۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے واضح کیا ہے کہ عہدے، اثرورسوخ یا رتبے کی بنیاد پر کسی افسر یا اہلکار کو تحفظ نہیں دیا جائے گا۔