• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز میں 2 ٹینکرز نشانہ، نئے امریکی حملے، پچھتانا پڑے گا، ایران، جواب دیا تو مزید سخت کارروائی ہوگی، ٹرمپ

تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )آبنائے ہرمز سے سعودی تیل لے جانے والے دو ٹینکرزپر حملے ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا نے پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو ایک بار پھر تازہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کنارک ‘چاہ بہار‘ بندر عباس‘ جاسک ‘لاوان ‘ سیرک ‘عسلویہ اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کرمان کا ہوائی اڈہ بھی نشانہ بناہے‘سیرک میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بچے سمیت 4افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ‘امریکی حملوں میں متعدد سویلین انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔دوسری جانب ایرانی فوج نے خطے میں امریکی اہداف کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کرتے ہوئے خلیج میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرونز داغ دیئے ہیں ۔اردن میں ایمرجنسی سائرن بج اٹھے جبکہ شام کی فضائی حدود میں تین میزائل کو روکا گیاہے ‘ ادھر صدرٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدےکے امکان کو مستردکرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر تہران نےجوابی کارروائی کی تو امریکا اس سے کہیں زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے مزید دھمکی دی کہ سب سے بڑا حملہ بعد میں کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ایران کا بہت کم حصہ باقی بچے گا۔تنازع بڑھا تو ایران کا مکمل صفایاہوجائیگاجبکہ پاسدارانِ انقلاب نے متنبہ کیاہے کہ واشنگٹن کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا پڑیگا‘ جارحیت کرنے والوں کیلئے سخت سزا اور عبرتناک انجام منتظر ہے‘ دوسری جانب قطر نے خبردار کیا ہے کہ ہرمز کی مستقل بندش خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھائے گی جو کہ تمام فریقین کے لیے نقصان دہ ہےجبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے تو ایران بھی معاہدے پر عمل درآمد فوری طور پر دوبارہ شروع کر دے گا۔

اہم خبریں سے مزید