اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 26 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی توجہ کا محور بنے رہے۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے اہم علاقائی و عالمی امور اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔