• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔ جس میں بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسد اللہ بلوچ پنجگور ، خضدار ، دالبندین اور ژوب کے ہوائی اڈوں سے ملک کے اہم شہروں بالخصوص کوئٹہ ، کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے لئے باقاعدہ پروازوں کی بحالی اور تسلسل کو یقینی بنانے ،جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی اصغر علی ترین سندھ میں پشتون تاجروں کے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی اور سندھ میں پشتون تاجر برداری اور ان کے کاروبار کو مکمل تحفظ فراہم کرنے، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن منشیات کےاستعمال و فروخت اور اسمگلنگ کے خلاف سخت قوانین مرتب کرنے کو یقینی بنانے ، انسداد منشیات کے اداروں کو جدید تربیتی آلات اور وسائل فراہم ،اسکولز ، کالجز ، یونیورسٹیوں اور کمیونٹی سینیٹرز میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ اور آگاہی پروگرامز منعقد اور جمعیت علماءاسلام کے رکن سید ظفر علی آغا صوبے میں کینسر جیسے موزی مرض کے علاج کیلئے موجودہ سہولیات کوفوری طور پر وسعت دیتے ہوےصوبے میں انٹرنیشنل طرز کے کینسر ہسپتال کے قیام سے متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید