کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند کے بیٹے محبوب علی زخمی ہو گیا وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر سابق انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رندکا بیٹا محبوب علی گاڑی میں جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ سے وہ زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچا کر زخمی کو ہسپتال پہنچا دوسر ی جانب معاون وزیر داخلہ بابر یوسفز ئی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا سابق انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی آپریشن سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب وزیر داخلہ کی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات، کسی کو بھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فائرنگ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔