کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں دو افراد کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے وادی حسین قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 55 سالہ امام الدین جاں بحق ہو گیا ،گذشتہ روز الآصف لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب رکشے کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار 45سالہ عبدالستار ولد ولی محمد دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا، گلبائی میں گودام میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ طاہر اللہ ولد زین الحق جاں بحق ہو گیا۔