• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ملاقات

کراچی ( جنگ نیوز) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں پانی و سیوریج کے نظام کی بہتری، جاری ترقیاتی منصوبوں، شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور کارپوریشن کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور ٹینکر مافیا سے نجات دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف بلاامتیاز موثر کارروائی کی جائے اور پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی نے گورنر سندھ کو کارپوریشن میں جاری اصلاحات اور نئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید