کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان مفتی سعد گروپ سے وابستہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دو عدد ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلئے ،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی ،دہشت گردوں کی شناخت عمر فاروق ولد حسن گل اور عبداللہ ولد ممتاز علی کے ناموں سے ہوئی،ترجمان سی ٹی ڈی کراچی کے مطابق گرفتار دہشت گرد اپنے کمانڈر کی ہدایت پر افغانستان سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہیں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، دہشتگرد رینجرز اور پولیس کے اہم مقامات اور افسران کی ریکی کے ساتھ حاصل کردہ معلومات اپنے کمانڈر کو فراہم کر رہے تھے، برآمد ہونے والے ہینڈ گرنیڈتنظیم کے ایک دوسرے ساتھی کے حوالے کیے جانے تھے جنہیں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔