کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 11-B میں صدیقی مارکیٹ کے قریب 28 سالہ سیکیورٹی گارڈ اجے کمار ولد سوہبو مبینہ طور پر اپنی ہی بندوق سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اسی علاقے میں مکہ چوک کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے 30 سالہ شعیب ولد فاروق زخمی ہوگیا۔