کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی ن نمبر سیکٹر 32 اے لیبر اسکوائر کے قریب گھر کی چھت کا پلستر گرنے سے 52سالہ خاتون جاں بحق جبکہ 18 سالہ لڑکی اور 5 سالہ بچہ زخمی ہوگئے، امدادی ٹیم نے ملبے تلے دبنے والی خاتون اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ، اہلخانہ کے مطابق واقعے کے وقت شاہدہ، مریم اور معیز گھر کے ایک کمرے میں سو رہے تھے، زخمی 18 سالہ مریم متوفیہ شاہدہ کی بھانجی ہے جبکہ 5سالہ معیز ان کا نواسہ ہے، مریم کی دو ماہ بعد شادی ہے۔