کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن نے یوکرین اور نیٹو کو ضرورت سے زیادہ فوجی امداد دی۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک سے اخراجات وصول کریں گے۔ امریکا کو دشمن قرار دینے کی سیاست کا نتیجہ کینیڈا کی معیشت کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے‘جب معیشت تباہی کا شکار ہوگی تو موجودہ سیاسی حکمت عملی کی سنگینی ثابت ہوجائیگی، بس دیکھتے جائیں!ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی اسلحے کی کمی کی خبروں کو غداری قرار دیدیا اور کہا کہ ہمارے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدودذخیرہ موجود ہے۔