جیکب آباد (خاوند بخش بھٹی / نامہ نگار) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے لاہور تبلیغ کے لیے جانے والی مسافر کوچ نمبر 4488کندھ کوٹ ضلع کے علاقے تنگوانی، سوکڑ موڑکے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔