کراچی (افضل ندیم ڈوگر )برطانیہ کے نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں بڑی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو، گیٹوک، مانچسٹر، برمنگھم، ایڈنبرا، لوٹن گلاسگو سمیت 15 بڑے ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر کی 3000 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔