• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ

کراچی(رفیق مانگٹ)ماہرین نے  متنبہ کیا ہے کہ اے آئی انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، ʼہمیں ڈر ہے کہ ہم خود ہی انسانیت کا خاتمہ کر دیں گے،سینئر سیاستدانوں کے مطابق اگلی دہائی میں AI کے انسانیت کو ختم کرنے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ ہے، مصنوعی ذہانت  کے ممکنہ انسانیت کے خاتمےسے متعلق خدشات نے ایک بڑی عالمی اور سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں اے آئی کمپنیوں کے اندرونی ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات کے بعد امریکی کانگریس میں ہنگامی قانون سازی کے مطالبات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بے قابو AI ماڈلز اس دہائی کے اندر خطرناک حد تک طاقتور ہو سکتے ہیں، جبکہ قانون ساز فوری حفاظتی اقدامات پر زور دے رہے ہیں، تاہم اس معاملے پر شدید اختلاف بھی موجود ہے۔یہ بحران اس وقت نمایاں ہوا جب اے آئی کمپنی کے محقق جیکب کاکسن نے استعفیٰ دے کر سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ AI بنانے والے خود اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید