اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستی رہائش، کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ، بینکوں اور مالیاتی ادار وں کو کسانوں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور ہاؤ سنگ کے شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہوگا، جبکہ حکومت قرضوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کریگی۔ زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی ہے، ترقی کیلئے اقدامات قومی ذمہ داری ہیں، کسانوں کو مالی وسائل تک آسان اور بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی جائے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اسلا م آباد میں ایکسیس ٹو فنانس پلان2026-28 کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام، زراعت اور چھوٹے و درمیانے کاروباری شعبے کے لئے قرضوں کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔