اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد )ایف بی آر کا تاجر برادری کو بڑا ریلیف، 83ارب ریفنڈز، 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ، صنعتی،کمرشل امپورٹرز تفریق ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ،چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ان کی ٹیم نے بدھ کو ایف پی سی سی آئی کے ھیڈ کوارٹرز میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی قیادت میں سینئر عہدیداروں کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں تاجر برادری کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ، 83 ارب ریفنڈز، 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ ہوا ھے۔