• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، حافظ طاہر اشرفی کیلئے آرچ بشپ آف کینٹربری کا ایوارڈ

لندن(جنگ نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے روز لندن کے تاریخی لیمبتھ پیلس کے گریٹ ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ’’دی ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026‘‘ حاصل کیا۔یہ ایوارڈ آرچ بشپ آف کینٹربری سارہ مُلالی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو امن، مفاہمت، اعتدال، بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق، پُرامن بقائے باہمی اور انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ان کے مسلسل اور دہائیوں پر محیط کردار کے اعتراف میں پیش کیا۔ہیوبَرٹ والٹر ایوارڈ لیمبتھ ایوارڈز میں شامل ایک اہم ایوارڈ ہے، جو آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے مفاہمت اور بین المذاہب تعاون کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رواں سال لیمبتھ ایوارڈز کی پانچ مختلف کیٹیگریز میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے لیے منتخب کیے جانے والے اہم شخصیات میں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید