• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من پسند بیوروکریٹس اور وزراء کو سول ایوارڈز دینے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے من پسند بیوروکریٹس اور وزراء کو سول ایوارڈز دینے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، اشبا کامران کی درخواست میں صدرِ مملکت کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سول ایوارڈز معاشرے کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیے جاتے ہیں، تاہم من پسند افراد کو نوازنے کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید