• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے پختونوں کا نام ہی نہیں لیا، ن لیگ

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن آمنہ سردار نے کہا ہےکہ مریم نوازنے پختونوں کا لفظ نہیں بلکہ دہشتگردی کالفظ استعمال کیاہے ہم پختون ہیں جس پر فخر ہے ہم دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں مریم نوازنے دہشتگردی سے خطرے کاذکر کیاہے دہشتگردی کیساتھ پختون کانام لگاکر تعصب پھیلایاجارہاہے مریم نوازنے تو پختونوں کانام ہی نہیں لیا صوبائی وزراء جوصوبے کاچہرہ ہے انہوں نے خواتین ایم پی اے کیساتھ بدتمیزی کرکے اپنااصل چہرہ بے نقاب کردیا انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ حلف میں ہے کہ ذاتی معاملات تفویض کردہ کاموں پر اثراندازنہیں ہونے دیاجائے گالیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو چڑھائی کی بات کرتے وقت یہ نہیں بھولناچاہئے کہ انکے ساتھ یہ زیب نہیں دیتا مریم نوازکی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے یہاں صرف کرپشن بڑھی ہے انہوں نے کہاکہ ہزارہ کے لوگ اپنا صوبہ مانگتے ہیں نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید