لاہور(محمد صابر اعوان سے)ماہرین نے کہا ہے کہ آبادی کا مسئلہ پانی کی کمی، غذائی قلت، خواتین اور بچوں کی تعلیم و صحت سے جڑا ہے۔ وفاقی حکومت وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم نیشنل پاپولیشن کونسل کے تحت خاندانی منصوبہ سازی کو صحت، تعلیم، نوجوانوں کے بہتر مستقبل ، خواتین کی معاشی شمولیت، ہنرمندی اور سماجی تحفظ سے منسلک جامع ترقیاتی ایجنڈے کے طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔