• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30،30 لاکھ روپے میں یورپ بھیجنے کا منصوبہ ناکام، 5 گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر)وزٹ ویزے کی آڑ میں یورپ اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام،5گرفتار، مسافروں سے فی کس30لاکھ روپے میں ڈیل، 5،5لاکھ روپے پیشگی وصول کیے گئے، سربیا کے مشتبہ ویزے برآمد، گرفتار شدگان کا تعلق گوجرانوالہ ،گجرات اور خانیوال سے ہے۔ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں یورپ غیر قانونی ہجرت کا منظم منصوبے ناکام بناتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے امیگریشن ملتان کے مطابق آذربائیجان اور سربیا کے راستے مغربی یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 2مسافروں کو 3 مبینہ ایجنٹس/ سہولت کاروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے سربیا کے مشتبہ ویزے بھی برآمد کرلیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید