فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق سکھ مسافر فیصل آباد سے شارجہ سے ہو کر بھارت روانہ ہونا چاہتے تھے تاہم نامکمل سفری دستاویزات اور حکومتی این او سیز نہ ہونے پر مسافروں کو روکا گیا ہے۔