• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ انسان وہ لڑائی کبھی نہیں جیت سکتا، جس میں دشمن اُس کے ’’اپنے‘‘ ہوں۔

٭ شام زندگی کی ہو یا دُکھوں کی، آخر ڈھل ہی جاتی ہے۔

٭ ایک دن ہم سب ایک دوسرے کو یہ سوچ کر کھو دیں گےکہ جب وہ یاد نہیں کرتا، تو مَیں بھی کیوں یاد کروں۔

٭ زمین عقل مندوں سے تو بھر گئی، مگر درد مندوں سے خالی ہے۔

٭ جو تعلیم ہمیں مسجد تک نہ لے جاسکے، وہ جنّت تک کیسے لے جائے گی۔

٭ انسان کی عقل صرف اتنی ہے کہ اُسے ’’جانور‘‘ کہا جائے تو ناراض اور ’’شیر‘‘ کہا جائے تو خوش ہوجاتا ہے۔

٭ لوگوں سے یاد نہ کرنے کا شکوہ مت کرو، کیوں کہ جو انسان اپنے رب کو بھول سکتا ہے، وہ سب کو بھول سکتا ہے۔

٭ جب انسان پر اچھا وقت آتا ہے تو وہ بھولنے والی چیزوں میں سب سے پہلے اپنی اوقات بھولتا ہے۔

٭ کبھی بھی اپنی زبان سے کسی کے عیب بیان نہ کرو کہ عیب تم میں بھی ہیں اور زبان لوگوں کے بھی پاس ہے۔

(مہرمنظور جونیئر، ساہی وال، سرگودھا)

سنڈے میگزین سے مزید